• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 37628

    عنوان: غیر حنفی امام کے پیچھے نماز

    سوال: سوال یہ ہے کہ میں ایک حنفی ہوں، کیا میں دوسرے مذہب جیسے شافعی ، مالکی، حنبلی وغیرہ امام کے پیچھے با جماعت نماز پڑھ سکتا ہوں؟ -اور کیا میں وتر بھی اس کے پیچھے پڑھ سکتا ہوں؟ان کا طریقہ مختلف ہے۔

    جواب نمبر: 37628

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 585-585/M=4/1433 (۱) جی ہاں؛ شافعی، مالکی یا حنبلی امام کے پیچھے باجماعت نماز پڑھ سکتے ہیں۔ (۲) اگر وہ وتر تین رکعت ایک سلام سے پڑھیں تو ان کے پیچھے پڑھ سکتے ہیں ورنہ نہ پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند