• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 63999

    عنوان: جب مکبر نماز سے پہلے تکبیر کہیں تو کیا ہمیں بیٹھنا چاہئے یا کھڑا ہونا چاہئے؟

    سوال: جب مکبر نماز سے پہلے تکبیر کہیں تو کیا ہمیں بیٹھنا چاہئے یا کھڑا ہونا چاہئے؟

    جواب نمبر: 63999

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 360-270/D=5/1437 اقامت یعنی تکبیر کے وقت مقتدیوں کے کھڑے ہونے کا حکم یہ ہے کہ اگر امام صاحب صفوں کے سامنے سے مسجد میں داخل ہورہے ہوں تو امام کو دیکھتے ہی سب لوگ کھڑے ہوجائیں اور اگر امام صفوں کے پیچھے سے داخل ہورہے ہوں تو امام صاحب جس صف سے آگے پڑھتے جائیں اس صف کے لوگ کھڑے ہوتے جائیں اور اگر امام اور مقتدی سب مسجد میں ہوں تو شروع اقامت سے کھڑے ہوجائیں اس لیے کہ جمہور علماء کے نزدیک صفوں کی درستگی واجب ہے جو نماز شروع ہونے سے پہلے مکمل ہوجانا چاہیے یہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب سب لوگ شروع اقامت سے کھڑے ہوں۔ عن أبي قتادة قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ إذا أقیمت الصلاة فلا تقوموا حتی تروني (بخاری) عن أبي شہاب أن الناس کانوا ساعة یقول الموٴذن ”اللہ أکبر“ یقومون إلی الصلاة، فلا یأتي النبي صلی اللہ علیہ وسلم مقامہ حتی تعتدل الصفوف (فتح البخاری)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند