عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 158076
جواب نمبر: 158076
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:521-411/sn=5/1439
اگر پیشاب منی یا اس طرح کی کوئی نجاست پھیلاوٴ میں قدرِ درہم یعنی ہتھیلی کی گہرائی کی مقدار یا اس سے کم لگی تھی تو صورت مسئولہ میں امام اور مقتدی کی نماز ادا ہوگئی گو کراہت کے ساتھ، اگر مذکورہ نوعیت کی نجاست قدرِ درہم سے زیادہ لگی تھی تو پھر امام اور مقتدی کسی کی نماز صحیح نہیں ہوئی ہے، جو نماز امام مذکور نے اس کپڑے کے ساتھ پڑھائی ہے اسے دوبارہ پڑھنا سب پر شرعاً ضروری ہے۔ (وعفا) الشارع (عن قدر درہم) وإن کرہ تحریما، فیجب غسلہ، وما دونہ تنزیہا فیسن، وفوقہ مبطلُ فیفرض ․․․․ والصلاة مکروہة مع ما لا یمنع، حتی قیل لو علم قلیل النجاسة علیہ فی الصلاة یرفضہا ما لم یخف فوت الوقت أو الجماعة. اہ. (درمختار مع الشامي: ۱/۵۲۰، ۵۲۱، ط: زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند