• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 63791

    عنوان: کیا حالت سفر میں بھی جمعہ کی نماز کے بعد دو رکعت یا چار رکعت ہی پڑھنی ہے

    سوال: حالت سفر میں قصر نماز ہوتی ہے،جمعہ کی نماز کے بعد سنت دو رکعت، اور پھر چار رکعت ادا کرتے ہیں ، کیا حالت سفر میں بھی جمعہ کی نماز کے بعد دو رکعت یا چار رکعت ہی پڑھنی ہے یا اس میں کچھ کم ہوجاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 63791

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 361-361/Sd=6/1437 سفر کی حالت میں اگر اطمینان کی حالت ہو، تو سنتیں بھی پڑھنا بہتر ہے، ورنہ غیر اطمینانی اور جلدی کی حالت میں سنتیں چھوڑنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ اور جمعہ کی سنتوں کا بھی یہی حکم ہے واضح رہے کہ جمعہ کے بعد چار رکعت سنت موٴکدہ ہیں اور پھر دو رکعت غیر موٴکدہ۔ ویأتي المسافر بالسنن ان کان في حال أمن و قرار والا بأن کان في خوف وفرار، لا یأتي بہا، ہو المختار ؛ لأنہ ترک لعذر۔ (لدر االمختار مع رد المحتار:۲/۶۱۳، ط: زکریا، دیوبند ) واختلفوا في ترک السنن في السفر، فقیل: الأفضل ہو الترک ترخیصاً ،وقیل: الفعل تقریباً وقال الہندواني: الفعل حال النزول، والترک حال السیر۔ ( تاتارخانیة:۲/۴۸۹، ط: زکریا، دیوبند )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند