• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608290

    عنوان:

    مسجد کے ستون کے ٹھیک سامنے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : اگر کوئی آدمی مسجد کے ستون کے ٹھیک سامنے نماز پڑھے تو اس میں اس کی کیا صورت ہے ؟ ہم نے کسی سے سنا ہے کہ کراہت ہے ۔ براہ کرم اس مسئلہ کو تفصیل سے بیان فرما دیجئے ۔

    جواب نمبر: 608290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 600-478/B=05/1443

     ستون کی یا دیوار کی آڑ لے کر نماز پڑھنا بہت بہتر بات ہے اس سے گذرنے والوں سے عافیت رہے گی۔ گذرنے والے بھی گناہ سے محفوظ رہیں گے۔

    --------------------------------

    جواب درست ہے، اور آپ نے کراہت کی جو بات سنی ہے وہ دو ستونوں کے درمیان صف بنانے سے متعلق ہے لیکن اس میں بھی غیر مکروہ کا قول ہے۔ (م)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند