• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155524

    عنوان: جماعت چھوٹنے پر مسجد ِشرعی کی حدود میں دوسری جماعت كرنا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! فرض نماز امام کی ختم ہونے کے بعد اگر موقعہ نہیں جماعت میں شریک ہونے کا تو مسجد میں اپنی جماعت بناکر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور ایک مسجد میں یہاں کے امام صاحب کا کہنا ہے کہ مسجد کی حدود نماز کی جگہ جہاں تک ہے وہاں نہیں پڑھ سکتے، اس پر اعتراض ہے حنفی مسلک میں، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 155524

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:113-55/sd=2/1439

    مسجد ِمحلہ میں دوسری جماعت کرنا مکروہ ہے ،لہذا اگر مسجد کی جماعت فوت ہوجائے ، تو مسجد ِشرعی کی حدود میں دوسری جماعت نہیں کرنی چاہیے ؛ البتہ مسجد شرعی کی حدود سے باہر خارجی حصے میں دوسری جماعت کی گنجائش ہے ۔ویکرہ تکرار الجماعة بأذان وإقامة فی مسجد محلة لا فی مسجد طریق أو مسجد لا إمام لہ ولا موذن ۔( شامی )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند