• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12693

    عنوان:

    اگر فرض سے پہلے کی سنتوں میں درود شریف یا دعا یا دونوں کو چھوڑ دینے سے جماعت کی تکبیر اولی ملنے کی امید ہو تو کیا ایسا کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    اگر فرض سے پہلے کی سنتوں میں درود شریف یا دعا یا دونوں کو چھوڑ دینے سے جماعت کی تکبیر اولی ملنے کی امید ہو تو کیا ایسا کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 12693

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 788=788/م

    صحیح قول کے مطابق پہلی رکعت پالینے سے بھی تکبیر اولیٰ کی فضیلت حاصل ہوجاتی ہے، اور مذہب مختار یہ ہے کہ سورہٴ فاتحہ پالینے سے یہ ثواب مل جاتا ہے، پس اگر امام کے ساتھ سورہٴ فاتحہ یا پہلی رکعت کا رکوع بھی پالینے کی امید ہو تو بہتر یہ ہے کہ سنت درود شریف اور دعا کے ساتھ ختم کرکے پھر امام کے ساتھ شریک ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند