• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600868

    عنوان:

    جماعت ثانیہ کا حکم

    سوال:

    ۱)کیا جماعت ثانیہ جائز ہے ؟

    ۲) اگر نہیں تو کیا اس میں جمعہ و عیدین بھی شامل ہیں؟

    ۳) ہمارے یہاں جگہ تنگ اور مجمع زیادہ ہونے کی ہونے کی وجہ سے جمعہ کی دو جماعتیں ہوتی ہیں ۔ کیا یہ درست ہے ؟ جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں ۔ شکرا جزیلا

    جواب نمبر: 600868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 155-123/M=03/1442

     (۱، ۲، ۳) محلے کی مسجد میں جماعت ثانیہ مکروہ ہے، جمعہ و عیدین میں بھی یہی حکم ہے، مسجد میں جگہ تنگ اور مجمع زیادہ ہونے کی وجہ سے جتنے لوگ جماعت میں شرکت سے رہ جائیں وہ کسی دوسری مسجد میں جہاں جماعت کی توقع ہو شریک ہو جائیں، اور اگر آس پاس میں کوئی دوسری مسجد نہ ہو یا وہاں بھی نماز ہو چکی ہو یا نماز نہ ہوئی ہو لیکن جماعت ملنے کی توقع نہ ہو ایسی صورت میں وہ لوگ مسجد کے علاوہ کسی دوسرے مقام پر جماعت کرلیں جہاں اذن عام ہو اور امام سمیت کم از کم چار افراد ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند