• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 68426

    عنوان: ظہر کی نماز کا وقت احناف کے نزدیک کب تک ہوتاہے؟

    سوال: ظہر کی نماز کا وقت احناف کے نزدیک کب تک ہوتاہے؟مثل اول عصر شافعی تک یا عصر حنفی تک؟

    جواب نمبر: 68426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1271-1298/L=11/1437 عصر حنفی (دو مثل) تک وقتِ ظہر رہتا ہے؛ البتہ احتیاط اسی میں ہے کہ ظہر کو مثلِ اول سے موٴخر نہ کیا جائے اور عصر کو مثلین سے قبل ادا نہ کیاجائے۔ ووقت الظہر من زوالہ ․․․ إلی بلوغ الظل مثلیہ (درمختار) وفی ردالمختار: والأحسن مافی السراج عن شیخ الإسلام أن الاحتیاط أن لایوٴخر الظہر إلی المثل وأن لایصلی العصر حتی یبلغ المثلین لیکون موٴدیاً للصلاتین فی وقتہما بالإجماع (شامی: ۲/۱۴، ۱۵ اول کتاب الصلاة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند