• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608787

    عنوان:

    اگر کوئی رکعت چھوٹ جائے تو امام کے پہلے سلام پر کھڑا ہونا چاہیے یا دوسرے پر؟

    سوال:

    سوال : اکثر جماعت کی نماز میں کچھ رکعات نکل جاتی ہیں ۔تو وہ کس طرح پوری کریں مطلب جب امام پہلا سلام پھیرے تو اٹھ کھرے ہوں یہ دوسرے سلام کے بعد بعض لوگ پہلا سلام کے ساتھ ہی کھڑے ہو جاتے ہیں اور بعض لوگ دوسرے سلام کے بعد رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 608787

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 610-474/M=06/1443

     ایسی صورت میں اچھا یہ ہے کہ امام کے دونوں سلام پھیر لینے کے بعد اپنی فوت شدہ رکعات مکمل کرنے کے لیے کھڑے ہوں لیکن اگر امام کے پہلے سلام سے ہی یہ اطمینان ہوجائے کہ امام کا سلام، سہو کے لیے نہیں ہے بلکہ امام کی نماز پوری ہوچکی ہے تو پہلے سلام کے بعد بھی کھڑے ہوسکتے ہیں ہٰکذا فی کتب الفقہ والفتاویٰ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند