• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 25595

    عنوان: جماعت سے نماز پڑھتے وقت تکبیر کہنے کے بعد اور نماز شروع ہونے کے بعد جماعت کے ساتھ کیا ہم اگلی صف میں جاسکتے ہیں اگر ہمارے سامنے جگہ ہو؟ میں نے کناڈا میں بہت سارے بھائیوں کو دیکھا ہے کہ وہ اگلی صف میں چلے جاتے ہیں نماز شروع کرنے کے بعد اگر ان کو سامنے والی صف میں جگہ ملتی ہے۔ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال: جماعت سے نماز پڑھتے وقت تکبیر کہنے کے بعد اور نماز شروع ہونے کے بعد جماعت کے ساتھ کیا ہم اگلی صف میں جاسکتے ہیں اگر ہمارے سامنے جگہ ہو؟ میں نے کناڈا میں بہت سارے بھائیوں کو دیکھا ہے کہ وہ اگلی صف میں چلے جاتے ہیں نماز شروع کرنے کے بعد اگر ان کو سامنے والی صف میں جگہ ملتی ہے۔ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 25595

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2347=811-10/1431

    تکبیر تحریمہ سے پہلے پہلے صفوں کو اچھی طرح مرتب کرلینا چاہیے تاکہ کہیں خلل نہ رہے، نیت باندھنے کے بعد اگلی صفوں میں چل کر جانا ہمارے نزدیک درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند