• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 65328

    عنوان: کیا نماز کی الگ الگ رکعت میں الگ الگ امام کی قراء ت پڑھی جاسکتی ہے ؟

    سوال: ایک مسئلہ پیش خدمت ہے ،امید ہے کہ شریعت کی روشنی میں اس کا جواب مرحمت فرماکر ثواب داریں حاصل کریں گے۔ کیا نماز کی الگ الگ رکعت میں الگ الگ امام کی قراء ت پڑھی جاسکتی ہے ؟کسی رکعت میں قالون کی دوسری رکعت میں ورش کی ، کیا قراء ت سبعہ عشرہ جہری نماز میں پڑھنادرست ہے؟

    جواب نمبر: 65328

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 468-404/D=7/1437 قرأت متواترہ عشرہ میں سے کوئی قرأت بھی نماز میں پڑھنا جائز ہے، ایک رکعت میں ایک قرأت دوسری میں دوسری قرأت یہ بھی جائز ہے، البتہ مقتدیوں کے تشویش کا لحاظ کرتے ہوئے جماعت کی نماز میں ایسا نہ کیا جائے یعنی جو قرأت مانوس ومالوف ہے مثلاً حفص وہی پڑھی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند