• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 177060

    عنوان: نجاست لگے كپڑوں كے ساتھ اَنجانے میں نماز پڑھ لینا؟

    سوال: مجھے پوچھنا تھا کہ اگر کپڑوں میں نجاست لگی ہو اور ہمیں پتا نہ ہو اور ہم نماز پڑھ لیں تو کیا نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 177060

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:565-398/sd=7/1441

    اگر نجاست ہتھیلی کے اندرونی حصے (گہراوٴ) کے بقدر یا اس سے کم تھی ، تو ایسے کپڑے میں پڑھی ہوئی نماز اداء ہوگئی اور اگر نجاست کی مقدار پھیلاوٴ میں ہتھیلی کے اندرونی حصے سے زیادہ تھی ، تو ایسے کپڑے میں پڑھی ہوئی نماز اداء نہیں ہوئی، خواہ نماز پڑھتے وقت نجاست کا علم نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند