• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 19783

    عنوان:

    اگر کسی شخص کو سجدہ سہو کرنا ہواور وہ اس کو کرنا بھول جاتا ہے اور نماز ختم کرنے کے بعد وہ چلا گیا او ربعد میں اس کو یاد آیا کہ وہ سجدہ سہو کرنا بھول گیا ہے، کیا اس کو دوبارہ نماز ادا کرنی ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 19783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 289=236-3/1431

    قبلہ کی جانب سے رُخ پھرجانے اور قدموں سے چلنے کی وجہ سے نماز سے بالکلیہ نکل گیا کیونکہ یہ منافی صلاة ہے، لہٰذا اسے نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند