متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 4704
کیا قرآن اور حدیث میں کہیں بھی لکھا ہے کہ خنزیر(سور) کا نام لینا حرام ہے؟ اگر ہے تو ہم نے کئی بار تقریر میں عالم کو یہ نام لیتے سنا ہے۔ اگر حرام ہے تو برائے مہربانی میری کشمکش کو جلدی حل کریں۔
کیا قرآن اور حدیث میں کہیں بھی لکھا ہے کہ خنزیر(سور) کا نام لینا حرام ہے؟ اگر ہے تو ہم نے کئی بار تقریر میں عالم کو یہ نام لیتے سنا ہے۔ اگر حرام ہے تو برائے مہربانی میری کشمکش کو جلدی حل کریں۔
جواب نمبر: 470401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 427=427/ م
قرآن و حدیث میں کہیں نہیں لکھا ہے کہ خنزیر کا نام لینا حرام ہے ہاں البتہ خنزیر کھانا حرام ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں تاریخ ابن کثیر اور تاریخ طبری کے اردو تراجم کے بارے میں جاننا چاہتاہوں، کہکیا ان کاترجمہ مستند علماء کے ذریعہ کیا گیا ہے، اور علمائے دیوبند اس ترجمہ سے مطمئن ہیں؟ کیا میں ان کو پڑھ سکتا ہوں؟ کس نے ان دونوں (کتابوں) کا ترجمہ کیا ہے؟
1760 مناظرحضرت
ایک نہایت ہی اہم بات پوچھنی ہے۔ کچھ دن پہلے مجھے ایک پیغام آیا کہ دارالعلوم
دیوبند کے اجتماع میں ہندو پنڈتوں نے بھجن اور پتہ نہیں کیا کچھ پڑھا ہے اور یہ
خبر جرأت اخبار کے صفحہ نمبر 10پر 11یا 7نومبر کو آئی ہے۔ جناب یہ پیغام بریلوی
پورے پاکستان میں پھیلانے میں مگن ہیں۔ حضرت آپ سے التماس ہے آپ اس خبر کی تردید کریں
تاکہ جو طبقہ بغیر تحقیق کے اس خبر کو سچ کہہ رہا ہے وہ باز آجائے ۔ یہ بات سو
فیصد جھوٹ ہے اور پیغام بھیجنے والوں کو میں ٹھوس ثبوت پیش کرنے کا کہہ چکا ہوں۔
امید ہے آپ جلد جواب دے کر ہماری پریشانی کو دور فرمائیں گے۔
میرے
دو ضروری سوال ہیں جس کے جوابات میں جلد جاننا چاہتی ہوں۔ میرے والد محترم کئی بار
کہتے ہیں کہ اگر یہ کام (گناہ کا یا کبھی ایسا کام جس سے ثواب ہے نہ گناہ) کرو گے
تو میں قیامت کے دن دامن پکڑوں گا۔ تو کیا میرے بابا صحیح میں دامن پکڑیں گے؟ یا
اس کی سزا ہم کو ملے گی؟ کیا ملے گی؟ (۲)پاکیزہ آنچل (ناول کی کتاب جو دہلی یا
پاکستان سے شائع ہوتی ہے) پڑھنا درست ہے یا گناہ ہے؟ اس میں فحش ناول بھی ہوتے ہیں
دینی باتیں بھی تو اس کتاب کا پڑھنا کیسا ہے؟ برائے کرم اس کا جواب جلد دیں تو
مشکور رہوں گی؟اللہ آپ تمام کو اجر عظیم عطا کرے اور ہم کو عمل کی توفیق دے۔ دعاؤں
کی درخواست
میری
بیوی نے خواب دیکھا کہ وہ میرے لیے ایک خوبصورت لڑکی کو دلہن بنارہی ہے اور اپنا
زیور بھی پہنا رہی ہے۔اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔
میرا
نام محمد بسام ہے میں تمل ناڈو کا رہنے والا ہوں۔ میں ایک مشترکہ فیملی میں
رہتاہوں۔ میرے والد اپنے ساتوں بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں۔ وہ مکان جس میں میں اس
وقت رہ رہا ہوں میرے والد اور ان کے چھ بھائیوں کا حصہ ہے۔ یہ مکان جلد ہی فروخت
کردیا جائے گا کیوں کہ میرے چچا اپنے حصہ کے لیے لڑرہے ہیں۔ تاہم میرے والد اس
مکان میں اپنا حصہ چاہتے ہیں۔ تو کیا بڑے بھائی (میرے والد) کے لیے اس مکان میں
اپنا حصہ مانگنا جائز ہے؟