• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 162864

    عنوان: رمضان میں غیر مسلم کی دعوت قبول کرنا

    سوال: مسلمانوں کے علاوہ غیر کی دعوت کھاسکتے ہیں کیا ؟مطلب رمضان کا مہینے میں اس طرح ،براہ کرم جواب عنایت فرمایئے ، عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 162864

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1063-932/D=10/1439

    افطار حلال وپاکیزہ آمدنی سے کرنا چاہیے۔ غیر مسلم کی دعوت جس طرح غیررمضان میں قبول کرسکتے ہیں اسی طرح رمضان میں بھی جائز ہے باقی ان باتوں کا لحاظ رمضان میں خاص طور پر کرلیں۔ (۱) اس کی آمدنی حرام اور ناجائز طریقے کی نہ ہو (۲) دعوت سے مقصد ریا نمود مظاہرہ اور شہرت حاصل کرنا نہ ہو۔ (۳) وہاں جاکر کھانے میں نماز مغرب کی جماعت بالخصوص مسجد کی جماعت کے فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔ (۴) رسمی قسم کی افطار پارٹی نہ ہو کہ اس میں اور بھی مفاسد ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند