• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 604638

    عنوان:

    قیادت كے فقدان كو ختم كرنے كے لیے ہم انفرادی طور پر كیا كرسكتے ہیں؟

    سوال:

    آج کے دور میں امت مسلمہ میں صحیح قیادت کا فقدان ایک اہم مسئلہ ہے ۔ (1) اس فقدان کو ختم کرنے کے لیے انفرادی طور پر ہم کیا کر سکتے ہیں۔ (2) ایک مسلمان قائد میں اخلاق حسنہ کے علاوہ کونسی خصوصیات کا ہونا ضروری ہے ۔اور ہم وہ خصوصیات کس طرح سے اپنے اندر پیدا کر سکتے ہیں۔ (3) دعا میں اخلاص کس طرح سے پیدا کیا جا سکتا ہے ۔ (4) اگر کوئی مسئلہ فوری حل کا متقاضی ہو تو اس کے لیے کیا وظیفہ پڑھا جائے ۔ (5) موجودہ دور میں خلافت اسلامیہ کے قیام کے لیے انفرادی طور پر ہم کیا کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 604638

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:800-550/sd=10/1442

     ہر آدمی کو سب سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا چاہیے اور جن احکام کا اللہ نے اس کو مکلف بنایا ہے، ان پر عمل کرنا چاہیے، فرد کی اصلاح سے معاشرہ کی اصلاح ہوتی ہے، آپ کسی متبع سنت اللہ والے عالم دین کی صحبت اختیار کریں اور وقتا فوقتا ان سے دینی رہنمائی لیتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند