• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 39493

    عنوان: قرض کی رقم

    سوال: ایک شخص نے کچھ عرصہ پہلے میرے سے کچھ رقم بطور قرض ایک ماہ کے لئے لی تھی، وہ شخص میری معلومات کے مطابق ایک غریب انسان ہے، جب بہت عرصہ تک اس نے قرض کی رقم واپس نہیں کی تو میں نے دل سے اس سے قرض کی واپسی کا معاملہ اللہ کے لئے صاف کر دیا، بعد میں معلوم ہوا کہ وہ شخص لوگوں سے قرض کی رقم لے کر واپس نہ کرنے کا عادی ہے، چاہے اسکے پاس قرض لوٹانے کے لئے رقم اکٹھی بھی ہو جائے،یہ جاننے کے بعد میرا دل بہت زیادہ خفا ہوا اس شخص سے، کیا میرا اب اس شخص سے قرض کی رقم کے بارے میں سوال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 39493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1144-831/D=7/1433 جی ہاں جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند