• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 36109

    عنوان: میرے پاس کچھ لوگوں کے پیسے ہیں ، لیکن وہ اب بھول گئے ہیں ، کیا میں انہیں بن بتائے کہ یہ تمہارے پیسے ہیں، وہ پیسے انہیں بنا نام لکھے یا ہ دوسروں کا نام لکھ کر منی آرڈر کرسکتاہوں؟ یا پھر پیسے دینے کے بدلے میں انہی پیسوں سے ان کے موبائل پر اتنے ہی پیسے کا ریچارج کرسکتاہوں؟ یا پھر اور کوئی راستہ ہے تو بتائیں۔

    سوال: میرے پاس کچھ لوگوں کے پیسے ہیں ، لیکن وہ اب بھول گئے ہیں ، کیا میں انہیں بن بتائے کہ یہ تمہارے پیسے ہیں، وہ پیسے انہیں بنا نام لکھے یا ہ دوسروں کا نام لکھ کر منی آرڈر کرسکتاہوں؟ یا پھر پیسے دینے کے بدلے میں انہی پیسوں سے ان کے موبائل پر اتنے ہی پیسے کا ریچارج کرسکتاہوں؟ یا پھر اور کوئی راستہ ہے تو بتائیں۔

    جواب نمبر: 36109

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 169=169-2/1433 نام بتاکر دینے میں اگر کوئی مفسدہ نہ ہو تو بتاکر دیدیں تاکہ یاد آنے پر دوبارہ مطالبہ نہ کریں، اورمعاملہ بالکل صاف ہوجائے، اور اگر نام بتانے کی صورت میں کسی فتنے کا اندیشہ ہو یا حرج عظیم لازم آتا ہو، تو صراحت ضروری نہیں، آپ کی نیت ادائیگی کی کافی ہے، ان کے موبائل پر اتنے ہی پیسوں کے ریچارج کردینے سے بھی ذمہ فارغ ہوسکتا ہے، بشرطیکہ وہ غلط فہمی کے شکار نہ ہوں اور معلوم ہونے پر ناراضگی نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند