معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 603978
كس عمر تك دودھ پینے سے رضاعت ثابت ہوتی ہے؟
کتنے دنوں تک دودھ پینے کو دودھ شریک کہیں گے ؟
جواب نمبر: 603978
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 687-571/D=08/1442
بچہ دوسال کی عمر تک جو کسی عورت کا دودھ پیتا ہے اس سے رضاعت ثابت ہوجاتی ہے مرضعہ (دودھ پلانے والی عورت) کے سب بچے اس کے رضاعی بھائی بہن ہوجاتے ہیں اور خود مرضعہ اس کی رضاعی ماں ہوجاتی ہے۔ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک مدت رضاعت ڈھائی سال ہے، لہٰذا ڈھائی سال تک دودھ پینے سے احتیاطاً حرمت کا حکم سمجھنا چاہئے۔ مدت میں ایک قطرہ بھی حلق میں چلا جانے سے حرمت رضاعت ثابت ہوجاتی ہے۔
الرضاع مص من ثدي آدمیة ․․․․․ فی وقت مخصوص وہو حولان ونصف عندہ وحولان فقط عندہما وہو الاصح۔ (الدر مع الرد: 4/393)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند