سوال: ہمارے یہاں پر سارے پڑوسی ہندو یا پھر عیسائی ہیں، الحمدللہ ہم پڑوسی کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں ا ور اسلام ان تک پہنچانے کی بھی فکر کرتے ہیں ۔ میرا سوال یہ ہے کہ اکثر ان کے تہوار میں جو کچھ وہ اپنے گھر پر بناتے ہیں وہ لوگ ہمیں بھی دیتے ہیں اور ہم بھی عید می انہیں بریانی شکورما دیتے ہیں ، کیا ان کے یہاں سے آیا ہوا کچھ بھی ہم لوگ کھا سکتے ہیں جسے وہ لوگ پرشاد کہتے ہیں ، وہ ہم لوگ بالکل نہیں کھاتے ہیں ، اسے ہم کسی غریب کو دیدیتے ہیں ، گھر والوں کا کہنا ہے کہ انہیں منع کرنا غلط ہوگا ، اس سے وہ ناراض ہونگے اور ان کا دل ٹوٹ جائے گا تو کیا ہم ان کی دی ہوئی چیز کھا سکتے ہیں؟
جواب نمبر: 4294101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 64-64/M=2/1434
غیرمسلم پڑوسی کے گھر سے کھانے کی کوئی چیز آئے تو اس کے متعلق اگر یقین واطمینان ہے کہ وہ دیوی دیوتاوٴں کے نام چڑھائی ہوئی نہیں ہے اور نہ ناپاک وحرام چیز اس میں شامل ہے، تو اس کو کھاسکتے ہیں۔