• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 52532

    عنوان: دو سگی بہنوں سے نكاح كرنا كیسا ہے؟

    سوال: میرا یک دوست ہے جو دو سگی بہنوں کو پسند کرتاہے اور وہ دونوں بھی اس کو پسند کرتی ہیں، اور وہ دونوں ہی اس سے شادی کرنا چاہتی ہیں، کیا شریعت کے مطابق وہ دونوں بہنوں سے ایک ہی وقت میں شادی کرسکتاہے؟ یا پھر ایک سے شادی کرکے اس کے زندہ رہتے ہوئے دوسری سے شادی کرسکتاہے؟ کیوں کہ میرا دوست ٹی وی کہانی دیکھتاتھا کہ ایک لڑکے نے تین سگی بہنوں سے شادی کی۔ شریعت کی رو سے کیا ایسا ممکن ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 52532

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 772-772/M=6/1435-U دو سگی بہنوں کو نکاح میں جمع کرنا شریعت اسلام میں ناجائز اور حرام ہے لقولہ تعالی: وَ اَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الاُخْتَیْنِ (نساء) ایک بہن سے شادی کرنے کے بعد جب تک وہ آپ کے دوست کے نکاح میں برقرار ہے اس کی دوسری بہن سے آپ کا دوست نکاح نہیں کرسکتا، مذکورہ ٹی وی کہانی سراسر غلط اور باطل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند