• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 153772

    عنوان: نکاح کے بعد اور رخصتی سے پہلے بیوی سے بات چیت کرنا

    سوال: حضرت، میرا اپنی کزن (ماموں زاد بہن) سے نکاح ہو چکا ہے لیکن رخصتی نہیں ہوئی، میرا ان سے بات کرنے کو دل کرتا ہے، اسی وجہ سے نکاح کے بعد ہم نے ایک مہینہ فون پر بات بھی کی، مگر ابھی انہوں نے ایک عالم سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ رخصتی سے پہلے ہمارا بات چیت کرنا گناہ تو نہیں ہے پر مناسب بھی نہیں۔ اس بات کی وجہ سے میری بیوی نے مجھ سے بات کرنے سے معذرت کرلی۔ میں اسی مسئلہ کا حل آپ سے معلوم کرنا چاہتا ہوں۔

    جواب نمبر: 153772

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1327-1206/H=11/1438

    بات کرنے سے معذرت کرلی مگر اچھا یہی ہے کہ جس قدر جلد ہوسکے رخصتی کراکے آپ دونوں ساتھ رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند