• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 156025

    عنوان: مہر کی ادنیٰ مقدار كیا ہونی چاہیے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام مہر کی ادنیٰ مقدار کے بارے میں، موجودہ اوزان کے اعتبار سے مہر کی ادنیٰ مقدار کتنی ہوتی ہے؟ براہ کرم تفصیل کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 156025

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:214-160/L=2/1439

    مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم ہے، جس کا وزن گرام کے حساب سے 30 گرام 618 ملی گرام چاندی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند