معاشرت
>>
نکاح
سوال نمبر: 174222
عنوان: بھیتجے کا نکاح چاچی سے بھانجے کا نکاح مامی سے درست ہے یا نہیں؟
سوال: میرا سوال ہے کہ ماما کے مر جانے کے بعد بھانجہ اپنی مامی سے اور چاچا کے مر جانے کے بعد بھتیجہ اپنی چاچی سے نکاح کر سکتا یا نہیں؟کیوں کہ بھائی کے مرنے کے بعد دیور اپنی بھابھی سے نکاح کر سکتا ہے تو کیا بھانجہ اور بھتیجہ اپنی مامی اور چاچی سے نکاح کر سکتا ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔
جواب نمبر: 17422201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 200-166/M=02/1441
جی ہاں، ماموں یا چچا کے انتقال کے بعد بھانجہ اپنی بیوہ ممانی سے اور بھتیجہ اپنی بیوہ چچی سے بعد عدت، نکاح کر سکتا ہے بشرطیکہ جواز نکاح سے مانع کوئی اور امر مثلا حرمت رضاعت وغیرہ نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند