• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 35533

    عنوان: منگنی میں نکاح ہونے کے بعد شادی کے وقت دوبارہ نکاح کرنا جائز ہے یا بدعت اور حرام جب کہ شوہر نے طلاق کے الفاظ بھی نہ کہے ہوں۔

    سوال: منگنی میں نکاح ہونے کے بعد شادی کے وقت دوبارہ نکاح کرنا جائز ہے یا بدعت اور حرام جب کہ شوہر نے طلاق کے الفاظ بھی نہ کہے ہوں۔

    جواب نمبر: 35533

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1837=1837-12/1432 منگنی کی حیثیت وعدہٴ نکاح کی ہوتی ہے، وہ باضابطہ نکاح نہیں ہوتا، تاہم اگر کوئی منگنی کی تقریب میں ہی شرعی طریقے پر نکاح کا ایجاب وقبول بھی کرلے تو وہ نکاح شرعاً درست اور منعقد ہوجائے گا، پھر دوبارہ نکاح کرنا فضول ہے، اس کی حاجت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند