• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 605599

    عنوان:

    غیر مسلم لڑكے سے شادی كرنے والی لڑكی سے شادی كرنا كیسا ہے؟

    سوال:

    ایک مسلم لڑکی نے ایک ہندو لڑکے سے شادی کرلی تھی، مگر کچھ جھگڑے کی وجہ سے اس لڑکی نے طلاق کے لیے مقدمہ دائر کردیاہے جو زیر سماعت ہے، وہ اپنی اس غلطی کی وجہ سے اپنی فیملی سے کنارہ کش ہوگئی ہے، اور اب اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ سوسائٹی کا سامنا کرے، اس کو احساس ہوگیاہے کہ اس سے غلطی ہوئی ہے، میں مسلم لڑکا ہونے کے ناطے کیا میں اس سے شادی کرسکتاہوں صرف اس نیت سے کہ اس کو ایک نئی زندگی/نیا موقع دوں زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے جو شریعت کے مطابق ہو، میں جانتاہوں کہ معاشرے میں میرے خلاف بہت سے سوالات اٹھیں گے، لیکن میری نیت اس کی مدد کرنا ہے، براہ کرم، اس بارے میں مجھے مشورہ دیں، اس کا ایک بیٹا بھی ہے جو دیڑھ سال کا ہے، شریعت اس بچے کی تحویل کے بارے میں کیا کہتی ہے جس کا باپ غیر مسلم ہو ، واضح رہے کہ مجھے بھی طلاق ہوچکی ہے، گذشتہ سال طلاق ہوئی تھی، شکریہ، جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 605599

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:950-650/sd=12/1442

     مذکورہ لڑکی سے شادی کے سلسلے میں ہم کوئی مشورہ نہیں دے سکتے ہیں، اس بارے میں آپ اپنے والدین اور معاملہ فہم اور سمجھدار قریبی رشتہ داروں سے مشورہ کریں، جہاں تک لڑکی کے بیٹے کا معاملہ ہے تو یہ لڑکا اپنی مسلمان ماں کی طرف منسوب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند