• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 51228

    عنوان: کم سے کم دین مہر کی رقم کے بارے میں جاننا چاہتاہوں

    سوال: کم سے کم دین مہر کی رقم کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ ایک حدیث ہے کہ مہر دس درہم سے کم نہیں ہونا چاہئے ، لیکن یہ واضح نہیں ہے ، کم سے کم کتنا ہونا چاہئے ؟ اور ہندوستانی روپئے ادا کرنا چاہئے یا یا سونا اور چاندی میں دینا چاہئے؟ ہندوستانی روپئے میں مہر فاطمی کتنا ہوتاہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 51228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 567-456/B=5/1435-U شریعت اسلام میں مہر کی کم سے کم مقدار بتائی گئی ہے دس درہم تقریباً ۳۲ گرام چاندی ہوتی ہے۔ جب مہر کی ادائیگی کرنی ہو بازار میں جاکر صراف کی دوکان سے ۳۲ گرام چاندی کی قیمت معلوم کرلے پھر وہی ادا کرے۔ اور مہر فاطمی کی مقدار ۵۰۰ درہم ہے جو ۱۲/ ماشہ کے تولے کے حساب سے ۱۳۱ تولہ ۳ ماشہ چاندی ہوتا ہے اورموجودہ نئے وزن کے حساب سے ۱۶۰۰ گرام کے قریب چاندی ہوتی ہے، آپ بازار میں جاکر اس کے دام معلوم فرمالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند