• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 47937

    عنوان: حرمت مصاہرت کی کیا کیا شرائط ہیں؟ اگر کسی لڑکے نے اپنی نانی کا دودھ پیا ہے تو اس لڑکے کا نکاح خالہ کی لڑکی سے ہوسکتی ہے؟

    سوال: حرمت مصاہرت کی کیا کیا شرائط ہیں؟ اگر کسی لڑکے نے اپنی نانی کا دودھ پیا ہے تو اس لڑکے کا نکاح خالہ کی لڑکی سے ہوسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 47937

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1499-1114/H=11/1434-U (۱) شرائط کے سلسلہ میں کلام طویل ہے اس کو بجائے استفتاء وفتوی سے حل کرنے کے متعلقہ کتب سے اور مقامی مفتی صاحب کی رہنمائی میں معلوم کریں۔ (۲) جس نواسہ کو نانی نے دودھ پلادیا اس کا نکاح خالہ کی کسی بیٹی سے نہیں ہوسکتا ہے، تمام خالائیں اس کی رضاعی بہن ہوگئیں اور خالاوٴں کی بیٹیاں رضاعی بھانجیاں ہوگئیں، جس طرح نسبی بھانجی سے نکاح حرام ہے اسی طرح رضاعی بھانجی سے بھی حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند