معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 176056
جواب نمبر: 17605601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 533-543/B=08/1441
ایسا کہنا گناہ کی بات ہے اسے توبہ و استغفار کرنا چاہئے۔ اسلام جیسی دولت و نعمت اور عزت چھوڑنے کو کہہ رہا ہے؟ آئندہ کے لیے کبھی ایسا لفظ مسلمان کو اپنے منہ سے نہ نکالنا چاہئے۔ دنیا میں اسلام سے بڑھ کر اور کوئی دولت نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
شادی کے لیے لڑکی کو دکھلانا کیسا ہے؟
1375 مناظراگر بیوی شوہر کے ساتھ سونے سے انکار کرے اور تھکاوٹ کا بہانہ کرے، اور کہے کہ ہم کل کریں گے، اور یہ کہے کہ اگر میں جانتی کہ یہ بھی شادی کا حصہ ہے تو میں شادی نہ کرتی۔ اگر شوہر اس کومجبور کرتا ہے تو وہ کہتی ہے کہ اگر تم میری مرضی کے بغیر کرو گے تو یہ زنا بالجبر ہوگا۔ شریعت کا اس بارے میں کیا حکم ہے اور شوہر کیا کرے؟ میاں اور بیوی کے درمیان ستر کیا ہے؟
15127 مناظرمجھے ایک لڑکا پسند تھا، وہ مجھ سے دوسال بڑا تھا، ہم دونوں شادی کرنا چاہتے تھے، لیکن میرے والدین بدنامی اور رسوائی کے خوف سے زبردستی میری شادی دوسری جگہ کرادی۔ میں پٹائی کے ڈرسے نکاح کے وقت خاموش رہی، میرے بھائی نے بھی نکاح کے وقت قبول کرنے پر مجھے جان سے مارنے دھمکی تھی، لیکن میر ا شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں واپس ہونا چاہتی تھی۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا والدین کو اگر یہ خدشہ ہوں کہ ان کی بیٹی محبت اور معاشقہ میں گرفتارہے تو کیا وہ جبرا ً اپنی بیٹی کی شادی کراسکتے ہیں؟ یا والدین کو چاہئے کہ وہ اپنی بیٹی کو اس کی مرضی سے شادی کرنے دے اگر لڑکا اچھا ہو اور اسلام کے تمام بنیادی احکام پر عمل کررہا ہو اور اسلامی اقدار پر بھی اس کا رجحان زیادہ ہو۔ اس لڑکے کو صرف اس لیے نظرانداز کردیا گیاکہ وہ اس وقت زیادہ پیسے نہیں کماتا تھا اور مجھ سے کچھ بڑا تھا۔ براہ کرم، بتائیں کہ مذکورہ بالا صورت میں کیا میری شادی ہوگئی؟
2798 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ مجھ سے گناہ ہونے کا گمان ہے ، میں نے اپنے گھروالوں کو شادی کے لئے بار بار کہہ رہا ہوں، لیکن میرے گھر والے شادی کے لئے تیار نہیں ہو رہے ہیں، کیا مجھ پر شادی واجب ہوگیاہے؟ براہ کرم، اس کی تفصیل سے بتائیں۔
1561 مناظرمیری
شادی کو دو سال ہوگئے ہیں۔ شادی کزن کے ساتھ ہوئی تھی۔ شادی کے بعد میرے شوہر کی
آسٹریلیا میں نوکری ہوگئی جس وجہ سے ہم آسٹریلیا چلے گئے۔ مجھے شادی سے پہلے اور
ابھی تک پڑھنے کا بہت شوق ہے۔ بارہویں گریڈ بعد میری شادی ہوگئی میں انجینئرنگ کی
ڈگری کرنا چاہتی ہوں اس کے بعد میں نوکری نہیں کروں گی کیوں کہ میرے شوہر اس کے
خلاف ہیں او رمیں بھی اس پر راضی ہوں۔ ابھی تک جو وقت میں نے اپنے شوہر کے ساتھ
گزارا ہے اس میں میرے شوہر نے میری بنیادی ضرورتوں کو تو پورا کیا ہے پر میری بہت
ساری خواہشوں کا خیال نہیں رکھا۔ بہت لڑائی ہوتی ہے۔ مثلاً مجھے گھومنے کا بہت شوق
ہے وہ مجھے کوئی پندرہ دن میں ایک بار باہر لے جاتے ہیں اس پر بھی طعنہ دیتے ہیں،
مجھے کوئی خاص تحفہ وغیرہ نہیں دئے۔ ہمیں آسٹریلیا میں بچی پیدا ہوئی۔ اس وقت تک
انھوں نے گاڑی نہیں لی تھی۔ جب کہ وہ خرید سکتے تھے۔مجھے بس میں سفر کروایا۔ جب
بچی پیدا ہوئی تب جاکر گاڑی لی۔ ........