• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 602412

    عنوان: جڑواں جو علیحدہ نہ ہو سکتے ہوں ان کی شادی ہو سکتی ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جڑواں جو علیحدہ نہ ہو سکتے ہوں ان کی شادی ہو سکتی ہے ؟میرے علم میں 45 سال کی دو خواتین ہیں جو آپس میں پیٹ سے جڑی ہیں اور انہیں علحیدہ نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے ایک مرد سے شادی کی ہے ۔ شریعت کی نظر میں کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 602412

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 491-342/B=06/1442

     دونوں جڑواں انسان اگر مرد ہیں تو ان دونوں کا کسی ایک عورت سے نکاح جائز نہیں۔ اور اگر دونوں جڑواں عورتیں ہیں تو وہ دونوں بہنیں ہوئیں، کسی کا دو بہنوں سے نکاح جائز نہیں۔ اور اگر وہ جڑواں ایک مرد اور ایک عورت ہو تو کسی مرد یا عورت کا دونوں سے نکاح صحیح نہیں۔ اور اگر ایک سے نکاح کیا جائے تو دوسرے سے پردہ پوشی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنا مشکل ہے۔ اس لئے جو جڑواں مستقل ہوں انہیں علیحدہ نہیں کیا جاسکتا ہے تو ان کی شادی شرعاً مشکل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند