• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 50242

    عنوان: اگر عاقلہ بالغہ لڑکی اپنے ولی کی اجازت کے بغیر غیر کفو میں نکاح کرلے تو شرعی طور پر یہ نکاح ہوگا یا نہیں؟

    سوال: اگر عاقلہ بالغہ لڑکی اپنے ولی کی اجازت کے بغیر غیر کفو میں نکاح کرلے تو شرعی طور پر یہ نکاح ہوگا یا نہیں؟ (۲) اور کفاء ت کن کن چیزوں میں معتبر ہے؟

    جواب نمبر: 50242

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 292-254/H=2/1435-U (۱) نکاح منعقد ہوجاتا ہے البتہ کچھ صورتیں ایسی ہیں کہ جن میں لڑکی کے اولیاء کو حق اعتراض حاصل ہوتا ہے او روہ کسی حاکم مسلم بااختیار یا بتوسط دارالقضاء فسخ کراسکتے ہیں۔ (۲) نسب، دین، مال، حرفت، اسلام، حریت میں کفاء ت معتبر ہے، تفصیل فتاوی شامی وغیرہ کے باب الأکفاء میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند