• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 56310

    عنوان: كنڈوم كا استعمال جب كہ یقینی ہو كہ بیوی حاملہ نہیں ہوسكتی

    سوال: چار سال پہلے میری شادی ہوئی تھی، میں اپنے والدین کا اکلوتابیٹاہوں اور میری چار بہنیں ہیں، ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ تمہاری بیوی کے رحم کے بیضہ میں پرابلم ہے، جس کی وجہ سے اسے حمل نہیں ہوسکتا، ولادت کے لیے ممکنہ طریقہ صرف آئی وی ایف ہے جو شریعت کی روشنی میں حرام ہے، بیوی کو دوسری بیماریاں بھی ہیں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں کہ کیا میں بیوی سے الگ ہونے کے بعد دوسری شادی کرسکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 56310

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 191-191/M=3/1436-U

    بیوی سے الگ ہونے کا مطلب اس کو طلاق دے کر زوجیت سے الگ کردینا ہے یا زوجیت میں برقرار رکھتے ہوئے اپنے پاس سے الگ کرنا مراد ہے؟ موجودہ بیوی سے اولاد کی توقع نہیں ہے تو صبر کرنا چاہیے، صرف اس وجہ سے اس کو طلاق دینا کہ ”اسے حمل نہیں ہوسکتا“ یہ بے غیرتی کی بات ہے، اور اگر اس کو زوجیت میں باقی رکھتے ہوئے دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو کرسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ دونوں کے ساتھ عدل ومساوات قائم رکھیں گے، اور واجبی حقوق پامال نہ کریں گے، اگر یہ شرط پوری نہیں کرسکتے تو ایک ہی بیوی پر اکتفاء کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند