• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 46360

    عنوان: حرمت مصاہرت کا صحیح مطلب کیا ہے؟

    سوال: حرمت مصاہرت کا صحیح مطلب کیا ہے؟

    جواب نمبر: 46360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1193-916/B=9/1434 ”حرمت مصاہرت“ ایک اصطلاحی لفظ ہے جس کا معنی ہے سسرالی رشتہ کا حرام ہونا۔ اس کی متعدد ارو مختلف شکلیں ہوتی ہیں، مثلاً اگر کسی شخص نے رات کے اندھیرے میں اپنی بیوی سمجھ کر اپنی مشتہاة لڑکی کو کھلے جسم شہوت سے ہاتھ لگایا، تو اس کی وجہ سے اس کی بیوی اس پر ہمیشہ کے لیے حرام ہوجائے گی، یا مثال کے طور پر باپ نے اپنے بیٹے کی بیوی کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگایا یا اس کے ساتھ زنا کیا اور بیٹا اس کی تصدیق کرے تو بیٹے کی بیوی ہمیشہ کے لیے بیٹے پر حرام ہوجائے گی، اسی کو حرمت مصاہرت کہتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند