• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11887

    عنوان:

    ایک دن میں اپنی منگیتر سے فون پر بات کررہا تھا۔ تو اس نے مجھ سے کہا کہ مجھ سے جلدی سے شادی کرلو تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی۔ تو میں نے مذاق میں اس سے کہا اگر یہ بات ہے تو ہم ابھی نکاح کرلیتے ہیں۔پھر میں نے خود ہی اس سے پوچھا تم کو میں نے․․․․․․فلاں․․․․․․․․․․․․ابن․․․․․․․․․ فلاں․․․․․․․بعوض اتنے حق مہر کے قبول ہے۔ اس نے کہا ہاں۔ اورہم نے فون پر ہی ایجاب و قبول کرلیا۔ تو کیا اس سے ہمارا نکاح ہوگیا؟ اس سے ہمیں گناہ تو نہیں ہوا؟ برائے کرم رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11887

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتویٰ: 847=632/ھ

    فون پر مذکورہ گفتگو سے انعقاد نکاح نہیں ہوا، جب رشتہ طے ہے تو معروف طریق پر باقاعدہ مجلس نکاح میں شرعی اعتبار سے ایجاب وقبول کرکے نکاحِ صحیح کا راستہ اختیار جلد از جلد کریں، بغیر نکاحِ صحیح کے اس طرح کے روابط گفتگو وغیرہ اختیار کرکے گناہ میں مبتلا ہونے کی کیا ضرورت ہے؟

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند