• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 32318

    عنوان: میں اپنی خالہ زاد بہن کو چاہتاہوں اور اس سے شادی کرنا چاہتاہوں، لیکن ایک سنگین مسئلہ یہ ہے کہ میرے والد نے اس کی ماں کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کیا تھا۔

    سوال: میں پوچھنا چاہتاہوں کہ میں اپنی خالہ زاد بہن کو چاہتاہوں اور اس سے شادی کرنا چاہتاہوں، لیکن ایک سنگین مسئلہ یہ ہے کہ میرے والد نے اس کی ماں کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کیا تھا۔ اس کی ماں کا انتقال ہوگیا ہے، یہ مصدقہ بات ہے کہ دخول ہوا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا خالہ زاد بہن کے ساتھ میری شادی جائز ہے؟

    جواب نمبر: 32318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1060=665-6/1432 اگر خدا نخواستہ والد صاحب کی طرف سے ایسا ہو بھی گیا ہو تو بھی آپ کا نکاح مرحومہ خالہ کی بیٹی سے حرام نہیں ہوا بلکہ آپ کا نکاح درست ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند