• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 607885

    عنوان:

    دو جڑواں بہنوں سے نکاح کرنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے مسئلہ یہ ہے کہ دو بہن ہے لیکن دونوں بہن معذور ہے یعنی دونوں کا جسم اک دوسرے سے جڑا ہوا ہے اور اسی طرح ایک دوسرے کا ماغ بھی آپس میں جڑا ہوا ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ اگر دونوں کا آپریشن کیا جائے گا تو یقینی طور پر دونوں کا جان خطرے میں پڑ سکتا ہے اب ایک لڑکا اس لڑکی سے نکاح کرنا چاہتا ہے اور وہ راضی بھی ہے کہ میں دونوں کو اپنی نکاح میں رکھوں گا تو کیا وہ لڑکا ان تمام حالات میں نکاح کر سکتا ہے یا نہیں جبکہ قرآن میں صاف طور پر دو بہنوں کا ایک ساتھ جمع ممنوع ہے

    جواب نمبر: 607885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 577-380/H=04/1443

     دونوں بہنوں سے صورت مسئولہ میں ایک لڑکے کا نکاح جائز نہیں، دلیل وہی ہے کہ جو آپ کے علم میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند