• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 174227

    عنوان: اپنی نانی کے بھائی کی لڑکی سے نکاح کرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ، مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ اپنی نانی کے بھائی کی لڑکی سے نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟ یعنی زید کی ماں فاطمہ اور فاطمہ کی ماں سلمی اس کا بھائی خلد اور خلد کی بیٹی حبیبہ ،تو مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ اس زید کا نکاح حبیبہ سے صحیح ہے یا نہیں؟ تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174227

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 182-131/SN=03/1441

    صورت مسئولہ میں زید کے لئے حبیبہ سے نکاح کرنا شرعاً جائز ہے، فقہاء نے اپنی ماں کے بھائی کی لڑکی (یعنی مامو زاد بہن) کے ساتھ نکاح کو جائز کہا ہے تو نانی کے بھائی کی لڑکی سے نکاح کرنا تو بدرجہ اولیٰ جائز ہوگا۔ وأما عمّة عمّة أمّہ وخالة خالة أبیہ حلال کبنت عمہ وعمتہ وخالہ وخالتہ لقولہ تعلی: وأحلّ لکم ماوراء ذلکم (درمختار مع الشامی: ۴/۱۰۳، ط: زکریا، دیوبند، فصل فی المحرمات)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند