معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 17967
اگر
ایک آدمی اس طرح کہے اس لڑکی (زیڈ،ٹی، این) کے علاوہ جس لڑکی کے ساتھ میری شادی ہو
تو وہ تین طلاقوں کے ساتھ طلاق ہو۔ اب اس لڑکی کے علاوہ دوسری لڑکی (اے بی سی) کے
نکاح جائز ہے یا نہیں؟
اگر
ایک آدمی اس طرح کہے اس لڑکی (زیڈ،ٹی، این) کے علاوہ جس لڑکی کے ساتھ میری شادی ہو
تو وہ تین طلاقوں کے ساتھ طلاق ہو۔ اب اس لڑکی کے علاوہ دوسری لڑکی (اے بی سی) کے
نکاح جائز ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 1796701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ):2313=1853-12/1430
اگر اس آدمی کے بعنیہ یہی الفاظ تھے کہ جو سوال میں لکھے ہیں تو حکم یہ ہے کہ نکاح تو ہوجائے گا، مگر نکاح ہوتے ہی اس (اے ، بی، سی) پر تین طلاق واقع ہوجائیں گی اور اے بی سی اس پر حرام ہوجائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
چار سال پہلے میری شادی ہوئی تھی۔ میری ماں کی دوسری شادی تھی، میری پرورش اپنے دوسرے باپ کے گھر میں ہوئی ہے۔ میں اپنے اصلی باپ کو نہیں جانتاہوں اور ہمیشہ میرے نام کے ساتھ میرے دوسرے باپ کا نام لگتا ہے، اور نکاح بھی انہیں کے نام سے ہوا ہے۔ اب میرے انکل کہتے ہیں کہ تمہارا نکاح نہیں ہوا۔میری شادی کو چار سال بھی ہوگئے ہیں اور میرے دو بچے بھی ہیں ۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں کیا کروں؟میرا نکاح جائز ہے یا نا جائز؟
3520 مناظرجناب میرا سوال یہ ہے کہ میرے ایک جاننے والے ہیں جن کا نکاح قاضی کی مرضی سے 28نومبر2008کو ہوا تھا۔ انھوں نے کورٹ میرج کی تھی۔ وہ دو ماہ چھ دن ساتھ ساتھ رہے دو تین بار وہ لڑکی اپنے گھر بھی گئی۔ جب لڑکا اپنی بیوی کو گھر سے لینے گیا تو لڑکی کے والد نے پہلے ہی سے پولیس کو بلا رکھا تھا، پولس والے لڑکا اور لڑکی دونوں کو پولس اسٹیشن لے گئے اور وہاں زبردستی لڑکے سے طلاق دلایا گیا ۔کیا یہ طلاق ہوگیا؟ کیا یہ طلاق درست ہے؟ جس میں لڑکے کی مرضی نہیں تھی؟
2509 مناظرکیا اپنے منگیتر سے اپنے خیالات و جذبات کے سلسلے میں بات کرنا اور اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا منع ہے؟ نیز، کیا اس سے ہر بات میں شریک ہونا منع ہے؟
2018 مناظراگر بچے کو ماں کا دودھ براہِ راست یا گلاس یا فیڈر سے پلایا جائے، تو کیا ان صورتوں میں رضاعت کے ثبوت کے لیے گواہوں کی ضرورت ہوگی؟
4138 مناظرمیرے بھائی نے اپنی مرضی سے گھر والوں کو بتائے بغیر ایک لڑکی سے نکاح کرلیا۔ میرے ابو اس شادی پر نہیں مانے کیوں کہ ان کو لگتاہے کہ اس لڑکی نے بھائی سے اس کے پیسے کے لیے شادی کی ہے کیوں کہ اس لڑکی نے نکاح میں مہر او رخرچہ بہت زیادہ لکھوایا تھا۔ بھائی نے یہ ثابت کرنے کے لیے کہ وہ پیسے کی وجہ سے نہیں ویسے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، اس نیت سے کہ نکاح پر لکھا ہوا سب کچھ ختم ہوجائے طلاق کے کاغذات پر دستخط کردی۔ میرا بھائی اس کو طلاق نہیں مانتا کیوں کہ بھائی کے مطابق اس نے طلاق کی نیت سے دستخط نہیں کیا۔ صرف اس لیے بھائی نے دستخط کیا کہ نکاح پر لکھاہوا حق مہر اور خرچہ وغیرہ ختم ہوجائے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنے سے طلاق ہو جائے گی یا نہیں؟ اور اب ان کا دوبارہ نکاح کس طرح جائز ہے کیوں کہ لڑکی کی رخصتی نہیں ہوئی تھی وہ اپنے ابو کے گھر ہی ہے۔ میرا بھائی اسی ضد میں ہے کہ اسی لڑکی سے اس نے شادی کرنی ہے۔ برائے کرم میری مدد کریں۔
3463 مناظرنکاح کے بعد ایک سال تک مباشرت نہ ہو تو کیا ان کا نکاح باقی رہے گا؟