معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 148622
جواب نمبر: 14862229-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 440-415/sd=6/1438
شادی کرتے وقت اَولین حکم یہ ہے کہ رشتہ میں دین داری کو ترجیح دی جائے، پھر تقریب کے وقت سادگی ملحوظ رہے اور نکاح کا عام اعلان کیا جائے، اور بہتر یہ ہے کہ مسجد میں مجلسِ نکاح منعقد ہو، اور جمعہ کا دن ہو اور نکاح پڑھانے والا سمجھ دار اور دین دار ہو، اور عقد سے قبل خطبہٴ مسنونہ پڑھا جائے اور رخصتی کے بعد لڑکے کی طرف سے حسبِ استطاعت شکرانہ میں ولیمہ کا اہتمام کیا جائے۔مزید تفصیلات کے لیے آپ” اسلامی شادی“ نامی کتاب ملا حظہ فرمائیں، اس کتاب میں شادی سے متعلق تشفی بخش تفصیلات موجود ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میری شادی میری مرضی کے خلاف ایک لڑکے کے ساتھ کی گئی تھی جس سے میرے یہاں ایک بچہ بھی ہو گیا ہے۔ جب کہ میں کسی اور انسان کو چاہتی تھی۔ بیچ میں کچھ سالوں تک میں اس لڑکے سے کچھ وجہ سے رابطہ نہیں کرپائی۔ لیکن اب میرا اس سے رابطہ ہوا ہے۔ اور اب مجھے پھر اسی کے ساتھ رہنے کا دل چاہتا ہے۔ میں اپنے شوہر اور اپنی شادی کے حقوق کسی بھی درجہ ادا نہیں کررہی ہوں اور نہ کرپاتی ہوں۔ میں اس کے ساتھ سونے سے بھی بچتی ہوں کیوں کہ مجھے اس کے ساتھ کسی طرح کے پیار سے بھی تکلیف اورنفرت ہوتی ہے۔ میں بے ساختہ رونے لگتی ہوں۔ مجھے اس کی وجہ سے یہی لگتا ہے کہ میری شادی میری مرضی کے خلاف ہوئی تھی۔ اب اگر میں اپنے اس شوہر کے ساتھ ہی رہوں تو میں اس کے ساتھ انصاف نہیں کرپاؤں گی اور ساری عمر گناہ میں رہوں گی۔مزید یہ کہ میرا اس کے ساتھ رہتے ہوئے زنا جیسے گناہ میں بھی مبتلا ہوجانے کا کافی امکان ہے۔ مجھے بتائیں کیا ایسی حالت میں بھی مجھے طلاق حاصل کرنے کا حق نہیں ہے؟ میں اپنی یہ حالت کئی سال سے دیکھ رہی ہوں اس لیے میں جانتی ہوں کہ میں اس کو بدل نہیں سکتی۔ اگر مجھے طلاق کا حق ہے تو ذرا تفصیل کے ساتھ بتائیں کہ مجھے کیا کرنا ہوگا کیوں کہ مجھے میرا شوہر طلاق دینے سے منع کرتا ہے۔ مزید مجھے دہلی کے اندر کسی دارالقضا کا پتہ بھی دے دیں جہاں سے میں اپنی طلاق کرا سکوں اگر میرا شوہر مجھے خلع نہ دے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتائیں کہ چوں کہ میں لڑکی ہوں اور مجھے کوئی تعاون نہیں کررہا ہے اگر میں اپنا کیس فائل کرنے کے لیے اس لڑکے کی مدد لوں تو کیا یہ صحیح ہے؟ کیوں کہ اس کے علاوہ کوئی میرا ساتھ نہیں دے گا اور ممکن ہے میں طلاق نہ لے پاؤں اور کسی بڑے گناہ میں پھنس جاؤں۔
4222 مناظرشادی نہ كرنے كا خیال دل سے نكال دیں
2366 مناظرمنگنی کے بعد لڑکا اور لڑکی موبائل فون پر بات کرتے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے یا غلط؟
5217 مناظراسلام
ہم کو محبت کرنے کی اجازت او رجس سے ہم محبت کرتے ہیں اس سے شادی کرنے کی اجازت
دیتاہے؟ (۲)کیا
کوئی سید لڑکی کسی خان لڑکے سے شادی کرسکتی ہے ؟ بہت سی صورتوں میں میں نے سنا ہے
کہ یہ ممکن نہیں ہے۔ اگر ممکن نہیں ہے تو کیوں؟ برائے کرم اس بارے میں میری
رہنمائی فرماویں۔
میں
اپنی سابقہ بیوی اور پانچ لڑکیوں کو جن کی عمر 22, 21, 19, 18, 17سال ہے کو کب تک
نان و نفقہ دینے کا ذمہ دارہوں؟ میں ان کو گزشتہ سولہ سترہ سال سے نفقہ دے رہا
ہوں۔میری سابقہ بیوی شیعہ فرقہ (جعفریہ) سے تعلق رکھتی ہے، لیکن یہ طلاق کا سبب
نہیں تھا دراصل وہ زبان دراز تھی اور خاص طور پر میری ماں کے ساتھ۔ اب میں نے اپنی
لڑکیوں کو واپس لینے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ سب مجھ سے نفرت کرتے ہیں اور مجھ
کو دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ وہ لوگ میرے ساتھ رابطہ میں نہیں ہیں۔ میں نہیں جانتا
ہوں کہ وہ لوگ ملتان میں کہاں او رکیسے رہتے ہیں۔ اور نہ ہی گزشتہ تین سال سے ان
کا ڈاک کا پتہ جانتا ہوں سوائے میری بڑی لڑکی کے اکاؤنٹ نمبر کے۔ ان کیغرض صرف
پیسہ لینا ہے۔ وہ سب میرے نافرماں بردار ہیں۔ اللہ علمائے حق کا سایہہمارے سروں پر
قائم رکھے۔ آمین
میں ایک بہت بڑے مسئلہ میں الجھ گیا ہوں۔ میرا نکاح 2005 میں ہوا تھا،پھر میری شادی 31دسمبر2007 میں ہوئی۔ لیکن شادی کے دن میری بیوی کو مہینہ آرہا تھامیں اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں کرسکا۔ بارات کے بعد ولیمہ ہوا پھر مکلاوہ(ایک رسم ہے ) تک میرا اس کا کوئی تعلق نہیں ہوسکا تھا۔ مکلاوہ سے اگلے دن وہ مجھے کہنے لگی کہ آپ مجھے میرے گھر یعنی لاہور لے جائیں۔ مجھے اپنے گھر والوں سے ملنا ہے، آ پ مجھے لے جائیں۔ میں اس کو اس کے گھر یعنی لاہور لے گیااور اگلے دن اس نے مجھے کہا کہ میں اپنی سہیلی سے مل کر آتی ہوں لیکن اس کا کچھ اتا پتہ نہ چلا۔ میں اور اس کی فیملی دو دن اور دو راتوں تک اس کو تلاش کرتے رہے لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ بعد میں اس کی سہیلی کودھمکی دی تو میری بیوی دو دن اوردو رات کے بعد خود ہی مل گئی۔ اس کے پاس زیور اور پیسہ تھا تیس ہزار سے پینتیس ہزار وہ بھی ملا۔ اس نے کہا مجھے کسی نے اغوا کرلیا تھا اور میں وہاں سے بھاگ کر نکلی ہوں۔ پہلے تو کہتی کہ مجھے آپ(یعنی میں شوہر) نے اغوا کروایا ہے، تو میں گھبراگیا ۔ کچھ دن بعد مجھے پھر کہتی ہے کہ مجھے معاف کردیں مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔ غلطی سے آپ کا نام نکل گیا میں بہت گھبراگئی تھی اس لیے مجھے معاف کردیں میں .............
4061 مناظرچار سال پہلے میری شادی ہوئی تھی۔ میری ماں کی دوسری شادی تھی، میری پرورش اپنے دوسرے باپ کے گھر میں ہوئی ہے۔ میں اپنے اصلی باپ کو نہیں جانتاہوں اور ہمیشہ میرے نام کے ساتھ میرے دوسرے باپ کا نام لگتا ہے، اور نکاح بھی انہیں کے نام سے ہوا ہے۔ اب میرے انکل کہتے ہیں کہ تمہارا نکاح نہیں ہوا۔میری شادی کو چار سال بھی ہوگئے ہیں اور میرے دو بچے بھی ہیں ۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں کیا کروں؟میرا نکاح جائز ہے یا نا جائز؟
3502 مناظر