• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 55154

    عنوان: اگر کسی شخص نے کسی عورت سے زنا کرلیا تو کیا وہ دونوں ایک دوسرے پر حرام ہوجائیں گے؟

    سوال: اگر کسی شخص نے کسی عورت سے زنا کرلیا تو کیا وہ دونوں ایک دوسرے پر حرام ہوجائیں گے؟ جب کہ مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی شخص یا کوئی عورت ایک دوسرے کی شرمگاہ کو شہوت کی نظر سے دیکھ لے تو وہ ایک دوسر پر حرام ہیں اور ان کے ماں باپ بھی ایک دوسرے پر حرام ہیں، تو کیا زانی اور زانیہ ایک دوسرے پر حرام ہیں؟ اگر ان دونوں کا نکاح کیا جائے تو کیا وہ جائز ہے؟ تسلی بخش جواب مرحمت فرمائیں۔ اللہ آپ کی محنتوں کو قبول فرمائے۔

    جواب نمبر: 55154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1186-944/D=11/1435-U اجنبی مرد وعورت جو زنا کریں ان کا نکاح آپس میں ہوسکتا ہے لیکن زانی کے باپ دادا یا بیٹے پوتے کا نکاح مزنیہ عورت کے ساتھ نہیں ہوسکتا، اسی طرح مزنیہ کی ماں نانی اور بیٹی پوتی نواسی کا نکاح زانی کے ساتھ نہیں ہوسکتا۔ حاصل یہ کہ زانی اورمزنیہ ایک دوسرے کے لیے نکاح کے لیے حرام نہیں ہوتے البتہ ان کے اصول وفروع ایک دوسرے پر حرام ہوجاتے ہیں، یعنی زانی کے اصول وفروع مزنیہ پر اور مزنیہ کے اصول وفروع زانی پر حرام ہوتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند