• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 12206

    عنوان:

    کسی کواگر نکاح کرنا ہو تو دونوں یعنی مرد اور عورت کے لیے مختلف قسم کی سنتیں کیا ہیں بشمول اس کے کہ مرد اپنے گھر میں کیسے رہے گا نکاح کے لیے اور کس طرح کی تیاری مرد او رعورت نکاح سے پہلے کریں گے؟

    سوال:

    کسی کواگر نکاح کرنا ہو تو دونوں یعنی مرد اور عورت کے لیے مختلف قسم کی سنتیں کیا ہیں بشمول اس کے کہ مرد اپنے گھر میں کیسے رہے گا نکاح کے لیے اور کس طرح کی تیاری مرد او رعورت نکاح سے پہلے کریں گے؟

    جواب نمبر: 12206

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 600=554/ب

    نکاح کی سنتوں میں سے یہ ہے کہ: نکاح کا علان ہو، ایجاب و قبول سے قبل خطبہ پڑھا جائے، جمعہ کے بعد مسجد میں یا کسی بڑے مجمع میں نکا ح ہو۔ قال النبي صلی اللہ علیہ وسلم: أعلنوا ھذا النکاح واجعلوہ في المساجد واضربوا علیہ بالدفوف (ترمذی شریف: ۱/۶۶، کتاب النکاح، ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند