• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 154993

    عنوان: خالدہ کی جس بہن نے راشدہ کا دودھ نہیں پیا ہے اس کا نکاح راشدہ کے لڑکے کے ساتھ ہوسکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: مفتی صاحب، خالدہ نے راشدہ کا دودھ پیا تو خالدہ اور راشدہ کے لڑکے آپس میں رضاعی بہن بھائی ہونے کی وجہ سے نکاح نہیں کر سکتے .... لیکن کیا خالدہ کی وہ بہن جس نے راشدہ کا دودھ ہیں پیا ہے ، راشدہ کے لڑکے سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 154993

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:22-20/B=2/1439

    صورت مذکورہ میں خالدہ کی جس بہن نے راشدہ کا دودھ نہیں پیا ہے اس کا نکاح راشدہ کے لڑکے کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ وہ اس کی رضاعی بہن نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند