• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 169819

    عنوان: نكاح كے لیے صحیح عمر كیا ہے؟

    سوال: حضرت یہ بتائیں نکاح کے لیئے صحیح عمر کتنی ہونی چاہیے قرآن اور حدیث کی روشنی میں لڑکے کے لیئے اور لڑکی کے لیئے ؟

    جواب نمبر: 169819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 791-658/B=07/1440

    حدیث شریف میں آیا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ لڑکا لڑکی جب بالغ ہو جائیں اور ان کا جوڑا مل جائے تو شادی میں تاخیر نہ کرنی چاہئے بلکہ جلد سے جلد نکاح کردینا چاہئے اور اپنے فریضہ سے ماں باپ کو سبکدوش ہو جانا چاہئے۔ لڑکے اور لڑکی دونوں شریعت اسلام میں ۱۵/ سال کی عمر کے بعد بالغ ہوجاتے ہیں۔ اور سرکاری قانون کے اعتبار سے لڑکی کی عمر ۱۸/ سال ، اور لڑکے کی عمر ۲۱/ سال کا ہونے کے بعد اس کا نکاح کرنا چاہئے۔ اس میں عمر کی پختگی یا احتیاط کا خیال رکھا گیا ہے۔ بہرحال بالغ ہونے کے بعد جلد ہی نکاح کردینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند