• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 29142

    عنوان: کمیشن کی آمدنی حلال ہے یا حرام ؟مثلا ایک شخص کا کام نکاح کا رشتہ لگانا ہے اور رشتہ طے ہوجانے کے بعد لڑکا اور لڑکی دونوں کے پاس سے کمیشن لیتاہے یا کوئی ریل کا ٹکٹ اسٹیشن سے بک کرکے لا دیتاہے اور مسافر سے کمیشن لیتاہے، کیا شریعت اسلام میں یہ کمائی حلال ہے؟

    سوال: کمیشن کی آمدنی حلال ہے یا حرام ؟مثلا ایک شخص کا کام نکاح کا رشتہ لگانا ہے اور رشتہ طے ہوجانے کے بعد لڑکا اور لڑکی دونوں کے پاس سے کمیشن لیتاہے یا کوئی ریل کا ٹکٹ اسٹیشن سے بک کرکے لا دیتاہے اور مسافر سے کمیشن لیتاہے، کیا شریعت اسلام میں یہ کمائی حلال ہے؟

    جواب نمبر: 29142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 168=167-2/1432

    اگر اس کام کے لیے بھاگ دوڑ کرتا ہے تو پہلے سے کمیشن طے کرنے کے بعد دونوں سے کمیشن لے سکتا ہے۔ ٹکٹ بک کرکے لادینے کے بعد بھی کمیشن لے سکتا ہے، یہ محنتانہ ہے، اوراپنے بھاگ دوڑ کی اجرت ہے، اسے پہلے طے کرکے لے سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند