• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 65909

    عنوان: ایک لڑکی جو رشتے میں بھانجی لگتی ہے، سگی بھانجی نہیں ، کیا اس سے نکاح جائز ہے ؟

    سوال: ایک لڑکی جو رشتے میں بھانجی لگتی ہے، سگی بھانجی نہیں ، کیا اس سے نکاح جائز ہے ؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 65909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 676-538/D=8/1437 رشتہ میں کس طرح کی بھانجی ہے واضح کرنا چاہئے تھا ؟ اگر حقیقی علاتی اخیافی بھائی نہیں ہے نہ ہی رضاعی بھانجی ہے بلکہ دور کا کوئی رشتہ ہے تو اس سے نکاح کرنا جائز ہے۔ قال تعالی بعد ذکر بنات الأخ وبنات الأخت وأحل لکم ماوراء ذالکم․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند