• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 15086

    عنوان:

    میرا نام محمد عارف ہے۔ مجھے ایک مسئلہ کے بارے میں معلومات درکارہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ایک لڑکا (الف) نے اپنی پھوپھی کا دودھ پیا ہے، پھوپھی کی بڑی بیٹی کے ساتھ۔ اب ان کے والدین چاہتے ہیں کہ (الف) کی شادی پھوپھی کی چھوٹی بیٹی کے ساتھ ہو اور پھوپھی کے لڑکے کی شادی (الف) کی بہن کی بیٹی سے ہوجائے۔ کیا اس صورت میں یہ شادیاں ہوسکتی ہیں؟ جب کہ پشاور میں ایک مفتی صاحب نے ان کو فتو ی دیا ہے کہ یہ شادی ہوسکتی ہے؟ او رانھوں نے کتاب (درمختار) سے ان کو فیصلہ دیا ہے۔ اس فیصلہ کی روشنی میں ایک نکاح ہوا ہے یعنی (الف) کی بہن کی بیٹی کی شادی ہو گئی ہے۔ اس نکاح کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں، اور اگر (الف) نکاح کرتا ہے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟ مہربانی فرماکر جلدی اس کا جواب دے دیں، تاکہ اگر (الف) کا نکاح نہیں ہوسکتا تو میں آپ لوگوں کی مدد سے ان کو بتادوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15086

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1249=261tl

    کسی عورت کا دودھ پینے والے پر دودھ پلانے والی عورت کی تمام اولاد حرام ہوجاتی ہیں پس صورت مسئولہ میں الف کا نکاح اپنی پھوپھی کی چھوٹی بیٹی سے حرام ہوگا، البتہ پھوپھی کے لڑکے کی شادی الف کی بہن کی بیٹی سے ہوسکتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند