• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 40495

    عنوان: عورت کے ساتھ ہمبستری کا شرعی طریقہ کیا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ عورت کے ساتھ ہمبستری کا شرعی طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 40495

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1224-1224/M=8/1433 دونوں میاں بیوی باوضو ہوں اور پہلے دواعی جماع جیسے تقبیل، مس وغیرہ کے ذریعہ عورت کو تیار کریں، جب جانبین سے شہوت پوری طرح ابھر آئے تو ہمبستری کا عمل شروع کریں اور بسم اللہ پڑھ کر یہ دعا پڑھ لیں۔ اللَّہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا۔ ماہواری کی حالت میں ہمبستری کرنا ناجائز ہے، اسی طرح پیچھے کے مقام میں کرنا سخت گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند