• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 603948

    عنوان:

    تین مہینے سے بیوی میكے میں‏، كیا میں اس كی اجازت كے بغیر دوسری شادی كرسكتا ہوں؟

    سوال:

    میری اہلیہ ثناسلمان صدیقی کسی بات سے میکے میں بیٹھی ہے، دو تین مہینے ہوگئے، اس بارے میں شرعی حکم بتائیں۔ نیز بتائیں کہ کیا میں بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 603948

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 799-549/B=08/1442

     آپ اپنے خاندان کے دوچار افراد کو اور اہلیہ کے خاندان کے دو چار افراد کو بلائیں، یہ سب افراد میاں بیوی کی باتیں سن کر آپ دونوں میں مصالحت کرادیں گے اور ایک دوسرے کی طرف سے جو کینہ یا رنجش ہے اس کو وہ دُور کردیں گے۔ پھر ان کے فیصلہ پر عمل در آمد کریں۔ آپ پنچایت کے فیصلہ کے بغیر کوئی قدم نہ اُٹھائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند