• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 145980

    عنوان: نکاح میں دولہا کو پہلے اور دولہن کو بعد میں نکاح پڑھانا؟

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک نکاح میں دولہا کو پہلے اور دولہن کو بعد میں نکاح پڑھایا گیا آیا یہ نکاح منعقد ہوا یا کمی رہی؟

    جواب نمبر: 145980

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 150-134/M=2/1438

    جس وقت دولہا کو نکاح پڑھا گیا اس وقت مجلس نکاح میں اگر دولہا کے علاوہ دولہن کا ولی یا وکیل اور شرعی گواہان موجود تھے اور نکاح خواں نے شرعی طریقے پر نکاح کا ایجاب وقبول کرایا تھا تو دولہا دولہن دونوں کا نکاح ایک ساتھ منعقد ہوگیا اس کے بعد دولہن کو الگ سے نکاح پڑھانے کی ضرورت نہ تھی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند